پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد ہی آزادی کشمیر ہے،پی پی پی کراچی

5-2-2019کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد ہی آزادی کشمیر ہے۔ پیپلز پارٹی بننے سے آج تک مضبوطی اور قوت کے ساتھ کشمیر کا ایشوجس مضبوطی کے ساتھ اٹھایا ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں اٹھایا ہے۔پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور اس کے دور میں ہی انشاء اللہ کشمیریوں کا مسئلہ حل کرایا جائے گا۔پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، انہوں نے کشمیر میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جلسہ عام سے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی، معاون خصوصی راشد حسین ربانی، سردار خان، ڈسٹرکٹ کے صدور ظفر صدیقی، خلیل ہوت، جاوید شیخ، نوید بھٹی، سینیٹر انور لعل ڈین، مرزا مقبول، ارشد نقوی، کرم اللہ وقاصی، صابر بھولا، قاضی بشیر ظفر کشمیری ،سردار فیصل، ہاشم بٹ، خواتین ونگ کی شاہینہ، یاسمین بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top