Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

وفاق مداخلت بند کرے ورنہ احتجاج اور ہڑتال کیساتھ عدالت جائینگے، پیپلز پارٹی

Beautiful-Flag-of-PPP-hd-Wallpapersکراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ وفاقی حکومت سے دوٹوک انداز میں بات کی جائے گی کہ وہ سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت بند کردے اور اس بات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کہ احتساب کے نام پر انقامی کارروائیاں بند ہونی چاہیں۔ اگر وفاقی حکومت نے ان مسائل پر توجہ نہیں دی اور مداخلت کا سلسلہ بند نہیں کیا تو پیپلز پارٹی دیگر پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں احتجاج کرے گی اور اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے موجودہ رویے اور سندھ کے معاملات میں مداخلت پر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا جائے گا ،اگر معاملات حل نہیں ہوتے تو پھر پارلیمنٹ کی سطح پر احتجاج ہوگا۔ دوسرے آپشن کے تحت عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں ملک گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat