Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مزدورتنظیموں نے پی پی پی کی ریلی میں شرکت کااعلان کردیا

مزدورتنظیموں نے پی پی پی کی ریلی میں شرکت کااعلان کردیا

bilawal bhutto zardariکراچی پاکستان کی نمائندہ مزدور تنظیموں نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مورخہ 16اکتوبر بروز اتوار سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت اور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی پی کے مرکزی رہنما صوبائی مشیر محنت سینیٹر سعید غنی کی صدارت میں پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں مختلف صنعتی وتجارتی اداروں سے تعلق رکھنے والی ٹریڈ یونینز اور ملک گیر لیبر فیڈریشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ناصر منصور، فرحت پروین، جعفر علی، جلیل شاہ ، لیاقت علی ساہی،ملک غلام محبوب، حاجی محمد یعقوب، سیدہ نادرہ پروین، قمر الحسن، منظور ملاح، مقدر زمان،رحمت اللہ سرکی، عبید الرحمان، محمد عثمان ارشاد، علی بھٹو اور متعدد دیگر ٹریڈ یونین قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ 18اکتوبر 2007ء میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر کارساز کے مقام پر دہشت گردوں کا حملہ اور تخریب کاری کا دراصل اس ملک کے غریب عوام کے حقوق اور ملک کے نوزائیدہ جمہوری نظام پر حملہ تھا، جسے 160 سے زائد جمہوریت اور وفاق پاکستان کے پروانوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ناکام بنایا اور ثابت کر دیا کہ پاکستان کے غریب محنت کش عوام دہشت گردی کے عفریت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بروز اتوار 16اکتوبر کو غریب محنت کش طبقہ شہید بی بی کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری طاقت اور بھرپور تعداد میں کراچی کی شاہراہوں پر نکلے گا اور عوام دشمنوں، جمہوریت اور وفاق پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں رجعت پسندوں کے عزائم کو اپنی یکجہتی اور آہنی عزم سے ناکام بنائیگا۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں سلام شہدا ریلی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ریلی میں بھرپور شرکت کی جائیگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...