Thursday, October 22, 2020
Home Trending پاکستان ہمارا ہے ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے،بلاول بھٹو

پاکستان ہمارا ہے ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے،بلاول بھٹو

bilawal 3کراچی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک دشمن دیکھ لیں بی بی شہید کا بیٹا آج تک زندہ ہے ، کارساز میں دہشت گردوں نے بی بی شہید کے کارواں پر نہیں بلکہ عوام کی امیدوں پر حملہ کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہے اور میں ہی اس کی حفاظت کروں گا ۔ سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں نکالی جانے والے ریلی سے بلاول چورنگی پر خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک سے ایک آمر کو نکال کر جمہوریت بحال کی اور عوام کو ان کے حقوق دلائے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اس ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا اس کے علاوہ میرے لئے وہ کارکن بھی قابل احترام ہیں جنہوں نے بینظیر بھٹو شہید کے جلسے میں سانحے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں تبدیلی لے آیا ہوں اور اب اپنی پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں ، اگر عوام میرا ساتھ دیں گے تو ہم مل کر پاکستان میں بھی تبدیلی لے آئیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بینظیر بھٹو شہید کے اس ادھورے مشن کو مکمل کرنا ہوگا ، تخت لاہور پر قبضہ کرنے والوں سے آزادی حاصل کرنا ہوگی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اس ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں ، آج اس ملک میں شیر کے شکار کا ٹھیکہ ایک کھلاڑی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...