Sunday, November 1, 2020
Home Trending پیپلزپارٹی کل سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جیالوں کی بھرپور تیاریاں

پیپلزپارٹی کل سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جیالوں کی بھرپور تیاریاں

635491251943474181پاکستان یپلز پارٹی نے کراچی میں سیاسی زور دکھانے کی تیاریاں کر لیں۔ باغ جناح کراچی میں جلسے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی تعینات کر دی گئی، سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مزارِ قائد کے قریب جناح پارک میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگانےاور اسٹیج پر کام جاری ہے۔ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچم اور شہید بے نظیر بھٹو سمیت رہنماو¿ں کی تصاویر بھی سجادی گئی ہیں۔

سیکیورٹی کے پیش نظر جلسہ گاہ اور اسٹیج کے گرد کنٹینرز کا حصار بنایا جارہا ہے جس کے لئے کنٹینرز جلسہ گاہ پہنچائے جا رہے ہیں۔ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ رات کو بارہ بجے کے بعد کنٹینرز لگا کر شاہراہ قائدین کی داخلی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ اندرون سندھ سمیت ملک بھر سے قافلے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...