Monday, October 26, 2020
Home Trending پی پی کےجلسےکی سیکورٹی کیلئے22 ہزارپولیس اہلکارتعینات

پی پی کےجلسےکی سیکورٹی کیلئے22 ہزارپولیس اہلکارتعینات

 security arrangementsپیپلز پارٹی کے جلسے کی سیکورٹی کیلئے بائیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جبکہ جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر ایک سوبارہ واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔دہشت گردی کے خطرے کے باوجود جلسہ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جیالوں کی قافلوں کی صورت میں آمد کے باعث سیکور ٹی کے انتظامات میں آج صبح تک ردوبدل کیا جاتا رہا۔ ساڑھے بائیس ہزار افسران اور اہلکاروں کو جلسہ گاہ اور اطراف کے راستوں پر تعینات کیا گیا ہے جنہیں خصوصی پاسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کو منتظمین سے خالی کرانے کے بعد سراغ رساں کتوں اورجدید آلات کی مدد سے جانچ کی گئی۔ جسکے بعد ریپڈ رسپانس فورس کے تین سو سے زائد کمانڈوز کو جلسہ گاہ میں تعینات کردیا گیا۔جلسہ گاہ میں نصب تین سوسیزائد سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول روم نشتر پارک میں قائم کیا گیا ہے ۔جلسے کی شرکا کی جامع تلاشی کے لیے داخلی راستوں پرایک سوبارہ واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جہاں پولیس اہلکار اور سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پیپلز پارٹی کے کارکن بھی موجود ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...