Saturday, October 24, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی کا جلسہ، دکاندار کاروبار سے محروم، علاقہ مکین محصور

پیپلز پارٹی کا جلسہ، دکاندار کاروبار سے محروم، علاقہ مکین محصور

shutterdownstrikeppifileپاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بروز اتوار 18 اکتوبر کو مزار قائد باغ جناح میں جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا اور اس ضمن میں جلسہ گاہ کے اطراف ایک کلو میٹر تک قائم مارکیٹوں اور دیگر کاروباری مراکز کے دکانداروں کو رینجرز کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں رینجرز حکام نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے سی بریز پلازہ تک واقع دکانوں کے مالکان کو زبانی ہدایات جاری کی ہیں کہ (آج) بروز منگل ان کے کام کا آخری دن ہے اور رات بارہ بجے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر قائم دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ اسی طرح گرومندر کے اطراف کی دکانداروں کو بھی جمعرات تک کاروبار کی اجازت دی گئی ہے جبکہ نیو ایم اے جناح روڈ اور جمشید روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کے دکانداروں کو بھی رینجرز کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
جلسہ سے 3 روز قبل ہی دکانیں و کاروبار بند کرائے جانے پر دکانداروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک دکاندار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سے قبل باغ جناح میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے جلسے کیے جا چکے ہیں تاہم اس طرح بلاجواز دکانیں و کاروبار بند نہیں کرایا گیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ جلسہ اتوار کو ہے اور اس سے 3 روز قبل دکانیں بند کرانے کا مطلب یہ ہے کہ پورا ہفتہ ہی وہ کاروبار سے محروم رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...