Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی کا سیاسی میدان سج گیا، جیالوں کی اندرون سدھ آمد جاری

پیپلزپارٹی کا سیاسی میدان سج گیا، جیالوں کی اندرون سدھ آمد جاری

 pppjALSAمزار قائد سے متصل باغ قائد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ جلسے کےلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے اندرون سندھ اور پاکستان کے دیگر شہروں کے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک اندرون سندھ سے 10 ہزار چھوٹی و بڑی گاڑیاں کراچی پہنچ چکی ہیں اور جیالوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سندھ پولیس کے 22 ہزار 500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ ریپڈ رسپانس فورس، کرائم برانچ، انویسٹی گیشن پولیس اور ایس آئی یو کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
جلسے میں وی آئی پیز کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کی گئی ہے۔ جلسے میں شرکت کے لئے جانے والوں کے لئے درجنوں واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں جب کہ جلسہ گاہ آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ شارع فیصل پر پٹرول پمپس بھ بند کروا دیئے گئے ہیں۔
باغ قائد اور اطراف کے علاقوں میں جلسہ گاہ اور اطراف میں جیکب لائن، سولجر بازار، گرومندر کے علاقوں میں اونچی عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ نمائش چورنگی آنے والے راستے کو تین ہٹی اور لسبیلہ سے بند کر دیا گیا ہے جب کہ نرسری سے نمائش چورنگی جانے والا راستہ بند ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، گرومندر سے سی بریز اور ایم اے جناح روڈ، جیل چورنگی سے نیو ایم اے جناح روڈ اور صدردواخانہ سے پیپلز چورنگی جانے والی پریڈی اسٹریٹ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...

منگھو پیر: دیومالائی داستان سے سائنس تک

منگھوپیر کراچی کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ مصروف، بے ترتیب اور تیزی سے پھیلتے ہوئے شہر کے شمالی حصے...