Thursday, November 26, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

غربی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس کے مطابق 3 دہشت گردوں...

تاجرتنظیموں کا 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

شام 6 بجے دکانیں بند کرانے کےخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، شہر بھر کی تاجر تنظیموں...

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر دیگو میراڈونا چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق میراڈونا کو دل...

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی پی عہدیدار احسان دانش جاں بحق

karachiکراچی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیدار احسان دانش کو قتل کردیا،، پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔پھر وہی موٹر سائیکل سوار، پھر وہی نائن ایم ایم کی ایک گولی۔اس بار نشانہ بنے پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار احسان دانشاور علاقہ تھا گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب۔پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور تحقیقات شروع کی،پولیس کے مطابق احسان دانش بینک میں ملازم تھے اور انہیں دفتر سے گھر واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔راستہ وہی پرانا، ایک ہی روٹ اختیار کرنا زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے اور ملزم کا اس کی کی مدد سے کھوج لگایا جائے گا۔

Open chat