Monday, October 26, 2020
Home Trending خواتین ایم پی ایز پیپلز پارٹی کی ذوالفقار مرزا کو تنبیہ

خواتین ایم پی ایز پیپلز پارٹی کی ذوالفقار مرزا کو تنبیہ

ppp-ladies-wing-prکراچی،         پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ایم پی ایز نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرداخلہ کو متنبہ کیا ہے کہ اب بہت ہوا وہ پارٹی قیادت کے خلاف بے ہودہ الزامات اور نازیبا زبان استعمال کرنا بند کرے، ورنہ منہ میں زبان وہ بھی رکھتی ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی کی خواتین کھڑی ہوگئی تو ذوالفقار مرزا کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا میں ہمت ہے تو پیپلز پارٹی کی جیالیوں کے خلاف الیکشن لڑ کر دیکھ لیں ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں پرہجوم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس سے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، وزیراعلیٰ کی کوآرڈینیٹر شرمیلا فاروقی،روبینہ قائم خانی،شمیم ممتاز، کلثوم چانڈیو، ارم خالد،غزالہ سیال،سیمی فرحت،شاہینہ بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔خواتین ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات بے سروپا ہیں، اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کرتے ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور خواتین ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپور کے خلاف مزید الزامات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ فریال تالپور نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر قربانیاں دیں ہیں۔ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد خواتین ونگز کو منظم و فعال رکھا ہے۔

خواتین اراکین اسمبلی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور ان کے لئے ماں، باپ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی مزید توہین ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دشمن عناصر قیام پارٹی کے پہلے روز سے آج تک ہمارے اندر موجودہ کچھ گندے انڈوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔یہ وہ پرندہ بن گئے جنہیں دوسروں کی مرضی کے مطابق کسی بھی شاخ پر بیٹھا دیا جاتا ہے ذوالفقار مرزا ان عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی جماعت جس نے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کیا۔ہماری سیاست جارحانہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نہ صرف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی آن اور شان ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے خلاف غیر پارلیمانی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گھرانوں اور پارٹی سے ایسے تربیت نہیں ملی کہ گندگی کا جواب گندگی سے دیں ہم وارننگ دے رہی ہیں کہ اگر ہم آپ کے خلاف کھڑی ہوئی تو آپ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ہم خواتین ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو چیلنج کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کی خواتین کے خلاف الیکشن لڑ کر دیکھ لیں ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی حیثیت نہیں ہے،ان اراکین اسمبلی نے چوڑیاں پھینکتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ آپ پہن لیں،انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اگر احتساب کی بات کرتے ہیں تو شروعات اپنے گھر سے کریں اور بتائے کہ ظفر فرید کون ہیں جو ماہانہ ایک کروڑ روپے بھیجتے ہیں۔

ان خواتین ایم پی ایز نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے کی وجہ سے ان پر پابندی لگائی جائے ‘اس طرح ایک پارٹی کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ پی پی پی کی خواتین ایم پی اےز نے بدین میں کل روز ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے جلاﺅ گھیراﺅ اور تھانے پر دھاوا دینے کی بھی سخت مذمت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...