Monday, November 23, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں سیف سٹی اتھارٹی قائم

کراچی سمیت سندھ کے برے شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے کےلئے اتھارٹی قائم،اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ...

دبئی میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس،حکومت کیخلاف پارلیمانی سطح پرحکمت عملی تبدیل کرنے پرغور

Beautiful-Flag-of-PPP-hd-Wallpapersکراچی، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں حکومت کے حوالے سے پارلیمانی سطح پرحکمت عملی تبدیل کرنے پر غورکیاگیا،جبکہ اعتزازاحسن نے پارٹی کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے تمام صوبائی عہدیدارتبدیل کرنے کی تجویزدی۔دبئی میں پیپلزپارٹی کی سینئرقیادت کے اجلاس کی صدارت آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اجلاس میں پنجاب کی تنظیم کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اور حکومت سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کیلئے مختلف تجاویزپیش کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے اعتزاز احسن نے پارٹی کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے ایک ورکنگ پیپر تیار کیا ہے۔ جس میں سفارش کی گئی ہے کہ تمام صوبائی عہدیداروں کو تبدیل کردیا جائے۔اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، فتح محمد حسنی، اخوندزادہ چٹان، چوہدری منظوراوردیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں سانحہ بڈبیر کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت بھی کی گئی اور دبئی کے حکمران کے بیٹے کی وفات پرافسوس کااظہارکیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کا ایک اور اہم دورکل بھی ہوسکتا ہے۔
Open chat