Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتی...

پیپلز پارٹی ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے ،حاجی مظفر علی شجرہ

Muzaffar Ahmad Shajraوزیر اعلیٰ سندھ کی انسپکشن و انکوائری ٹیم کے کوآرڈینیٹر حاجی مظفر علی شجرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے ۔ حاجی مظفر علی شجرہ گذشتہ دن بھینس کالونی ‘ جمعہ حمایتی گوٹھ ‘ قائد آباد ‘ ظفر ٹاﺅن ‘ قذافی ٹاﺅن ‘ ابراہیم حیدری میں دورے کے موقع پر علاقے کے معززین سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر نذر حسین ‘ ڈاکٹر یاسین ٹالانی ‘ شوکت مگسی ‘ لکھمیر جوکھیو ‘ انوار عباسی ‘ نذر جت اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ حاجی مظفر شجرہ نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو خوشحال بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نئی حکمت عملی اور مہارت کے ساتھ آگے بڑھاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا تعلق بیرونی و اندرونی دونوں عوامل سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو کسی خوش فہمی میں رہنے کے بجائے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سیاسی راہوں کو نئے سرے سے استوار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ بھی سیاسی قوتوں کی اولین ذمہ داری ہے اور پیپلز پارٹی ہر فورم پر آئین کا تحفظ کرے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...