بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیایم کیوایم کو پیپلزپارٹی کے رویے پر تحفظات

ایم کیوایم کو پیپلزپارٹی کے رویے پر تحفظات

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے پیپلزپارٹی کیجانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کردی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی سے تعلقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا اور پیپلزپارٹی کیجانب سےمعاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی۔ایم کیو ایم نے گورنر سے شکوہ کیا کہ ہم حکومت کے اہم اتحادی ہیں لیکن پیپلزپارٹی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کررہی، پیپلزپارٹی آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد نہیں کررہی۔کراچی: بلدیاتی حلقہ بندیوں کو درست کرنے کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ آپ ایم کیو ایم کے تحفظات وفاق تک پہنچائیں۔گورنر نے ایم کیو ایم کے تحفظات پیپلزپارٹی اور وفاق تک پہچانےکی یقین دہانی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code