Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں عدالت پیپلزپارٹی نے صدرالدین ہاشوانی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

پیپلزپارٹی نے صدرالدین ہاشوانی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

Farooq h naikکراچی،  پیپلزپارٹی نے صدرالدین ہاشوانی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا، فاروق ایچ نائیک کہتےہیں صدرالدین ہاشوانی نے اپنی کتاب میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ، خورشید شاہ اور فرحت اللہ بابر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ صدرالدین ہاشوانی کے تمام الزامات بےبنیاد ہیں کہ آصف زرداری ان کی زمین حاصل کرنا چاہتے تھے، صدرالدین ہاشوانی کی کتاب بھارت میں شائع کی گئی، ہم دیکھ رہے ہیں اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے کون ہے، انہوں نے بتایا کہ انڈین پبلشر کو بھی ہتک عزت کا نوٹس دے دیا ہے۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صدرالدین ہاشوانی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، لبرٹی شاپ کے مالک کی جانب سے معافی مانگی گئی ہے اور نہ ہی ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچیس سال سے ہماری قیادت پر الزامات لگتے آرہے ہیں۔ اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا۔

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...