Friday, October 23, 2020
Home Trending لیاری میں دکان پر فائرنگ،پیپلز پارٹی کے 3 کارکن جاں بحق

لیاری میں دکان پر فائرنگ،پیپلز پارٹی کے 3 کارکن جاں بحق

2-a-1-Target-killings-claim-8-more-lives-in-Karachiلیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے پیپلزپارٹی کے 3 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لیاری کے علاقے خالق جمعہ ہال کے قریب نامعلوم افراد نے دکان کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عنایت بلوچ، شکور بلوچ اور اعجاز بلوچ نے دم توڑدیااورانکے ساتھی علی حیدر کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نےاسے بظاہرگینگ وارکانتیجہ قرادیاہےجبکہ بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا کہ لیاری میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا قتل 18اکتوبرکے تاریخی جلسے کاردعمل ہے،ان کاکہناتھاکہ تمام ملک دشمن ناصرنے پیپلزپارٹی کےخلاف گرینڈالائنس بنالیاہے اورپیپلزپارٹی کاگڑھ لیاری ان کاہدف ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ہلاکت کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔
نیوکراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
نیوکراچی میں تھانہ بلال کالونی کی حدود مین سندھی ہوٹل کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ایس ایس پی چودھری اسد کے مطابق گرفتر ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 5 موبائل فون، نقدی اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...