بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیپیپلز پارٹی کے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے رابطے، 2 ایم...

پیپلز پارٹی کے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے رابطے، 2 ایم پی ایز سے معاملات طے

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بلوچستان کے اہم رہنماؤں سے معاملات طے پانے لگے ہیں، عاصم کرد گیلو کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، عاصم کرد سابق وزیر خزانہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر ہیں۔پی پی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے 2 ایم پی ایز سے معاملات طے پا گئے ہیں، عارف جان محمد حسنی اور سلیم کھوسہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، یہ دونوں جام کمال کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں۔دوسرہ طرف سردار فتح محمد حسنی بھی پیپلز پارٹی میں واپسی کے لیے تیار ہیں، وہ چاغی سے رکن بلوچستان اسمبلی رہ چکے ہیں، پیپلز پارٹی کے آغاز شکیل درانی سے بھی معاملات طے پا گئے ہیں، آغا شکیل خضدار کے سابق ضلع چیئرمین رہ چکے ہیں، اور سابق وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کے قریبی عزیز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پی پی قیادت سے جلد ملاقاتیں کریں گے، پی پی مگسی، جمالی، جام، بھوتانی خاندان سے بھی رابطوں پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code