Tuesday, October 20, 2020
Home Trending کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے پنڈال سج گیا، جیالوں...

کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے پنڈال سج گیا، جیالوں کی آمد جاری

pakistan-jinnahbagh-searchingکراچی، مزارقائد سے متصل باغ جناغ گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کا پنڈال سج گیا  انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ اندورن سندھ اور دیگر شہروں سے بھی جیالوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں ملک بھر سے قافلے کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک اندرون سندھ سے 25 ہزار چھوٹی اور بڑی گاڑیاں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید قافلے ٹول پلازہ کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم آج کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

جلسے میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سندھ پولیس کے 22 ہزار 500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ ریپڈ رسپانس فورس، کرائم برانچ، انویسٹی گیشن پولیس اور ایس آئی یو کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ جلسے میں وی آئی پیز کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کی گئی ہے۔ جلسے میں شرکت کے لئے آنے والوں کے لئے درجنوں واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں جب کہ جلسہ گاہ آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ شارع فیصل پر پٹرول پمپس بھی بند کروا دیئے گئے ہیں۔

باغ جناح اور اطراف کے علاقوں میں تلاشی کے بعد کنٹینرز لگا کر علاقے سیل کردیئے گئے ہیں اور جلسہ گاہ واطراف میں جیکب لائن، سولجر بازار، گرومندر کے علاقوں میں اونچی عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ نمائش چورنگی آنے والے راستے کو تین ہٹی اور لسبیلہ سے بند کر دیا گیا ہے جب کہ نرسری سے نمائش چورنگی جانے والا راستہ بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، گرومندر سے سی بریز اور ایم اے جناح روڈ، جیل چورنگی سے نیو ایم اے جناح روڈ اور صدردواخانہ سے پیپلز چورنگی جانے والی پریڈی اسٹریٹ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹریفک ہیلپ لائن 1915 بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلسے کی 300 سے زائد خفیہ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...