Friday, October 30, 2020
Home Trending پارٹی کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، پیپلزپارٹی رہنما

پارٹی کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، پیپلزپارٹی رہنما

pppکراچی، پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی ، خانزادہ خان اور اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آج فخر کا مقام ہے کہ ہم بھٹو کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں ۔ صادق عمرانی نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ، خانزادہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں دھاندلی کا شور مچا رکھا ہے میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اگر ملک میں دوبارہ الیکشن کے دوران اتنی سیٹیں جیت لیں تو میں پارٹی رہنمائوں کی جانب سے دی جانے والی ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں ، زمرد خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے دشمنوں کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی ہیں وہ جان دے دیں گی لیکن اس ملک کی آزادی اور اس کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گی ، آج اس ملک میں آزادی محترمہ کے خون کی وجہ سے ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ملک دشمن جان لیں محترمہ کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو ان کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...