Friday, October 30, 2020
Home Trending نوجوانوں سے وعدے پورے کرنے ہوں گے، اعتزاز احسن

نوجوانوں سے وعدے پورے کرنے ہوں گے، اعتزاز احسن

ppp2کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی کے جلسے کو صرف انجمن ستائش باہمی کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے، پیپلز پارٹی کو موجوانوں کی ضرورت ہے۔

کراچی میں جلسے میں خطاب میں انہوں نے کہا ملتان میں ابھی ایک انتخاب ہوا ہے جس میں دھاندلی کی ایک بھی آواز نہیں اٹھی اس میں پیپلز پارتی کا نمبر تیسرا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ اس الیکشن کے نتائج کو آئندہ اپنی کارکردگی سے تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے جوانی میں سیاست میں خوش آمدید کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں آپ پیپلز پارٹی میں جوان خون متعارف کروائیں گے۔ پیپلز پارٹی کو نوجوانوں کی ضرورت ہے اس کے لیے ایک نیا منشور بنانا ہو گا جس میں روز گار کے مواقع اور تعلیم شامل ہو۔ مجھ سمیت تمام سینئرز کو بیٹھائیں اور نوجوانوں کو آگے لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی عمر کی بات کی جاتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو 28 سال میں وفاقی وزیر بن گئے تھے جبکہ بے نظیر بھٹو 34 سال کی عمر میں وزیر اعظم بن گئی تھیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ نوجوانوں کی جماعت ہے لیکن ان سے کیے جانے والے وعدے پورے کرنے ہوں گے، اب پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کی ضروت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...