Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پی پی نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی مسترد کر دیا

پی پی نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی مسترد کر دیا

PPPکراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس میں ہوشربا اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے جنرل سیلز ٹیکس میں ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ پانچ پانچ فیصد اضافہ کو ملک کے لئے بدشگونی قرار دیتے ہوئے اسے غربت و مہنگائی میں اضافہ کا باعث بھی قرار دیا اور کہا کہ اگر اسی طرح غربت اور مہنگائی کا جن بے قابو رکھا گیا تو قومی سطح پر انتہا پسندی اور اس سے جنم لینے والی دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کو کسی طور بھی قابو نہیں کیا جاسکے گا۔ انھوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں جس طرح حکومت میں شامل چند بااثر شخصیات نے قوم کو پیٹرول کے بحران کی اذیت میں مبتلا کیا اور پنجاب کی سڑکوں پر جس طرح ڈھائی سو روپے لیٹر کے حساب سے پیٹرول بلیک میں فروخت ہوا اور جس طرح قوم کی جیب پر دن دھاڑے ڈاکہ مارا گیا ابھی قوم اس اذیت بھرے زخموں کے لئے مرہم ڈھونڈ رہی تھی کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کرکے قوم کو ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں کئے جانے والے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ظالمانہ اضافے کو فی الفور واپس لے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ظالمانہ اضافے کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ اس ضمن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صدائے احتجاج بھی بلند کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...