Thursday, October 22, 2020
Home Trending متحدہ کی سندھ حکومت میں شمولیت، گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا...

متحدہ کی سندھ حکومت میں شمولیت، گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

ppp mqm1کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان گورنر ہائوس میں طویل اجلاس ہوا جس میں سیاسی روابط اور سندھ مین حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں گورنر سندھ عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک، وزیر اطلاعات شرجیل میمن جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، رؤف صدیقی، کنور نوید اور دیگر شریک ہوئے۔ دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی اس طویل ملاقات میں سینیٹ کے حالیہ انتخابات کے حوالے سے مستقبل کے مشترکہ لائحہ عمل سمیت متحدہ کے سندھ حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس کے لیے لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین کی ہدایت پر تین، تین ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنے قائدین کی رہنمائی میں طے شدہ فارمولے کے مطابق لائحہ عمل پیش کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ سے پیپلز پارٹی کے 7 اور ایم کیو ایم کے 4 متفقہ امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...