پیپلزپارٹی کا تین رکنی وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پہنچ گیا، وفد میں تاج حیدر۔ سعید غنی اور وقار مہدی شامل تھے، فیصل سبزواری نے وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پی پی کے لوگوں سے ملاقاتیں ہوتی رہیں ہیں، انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے پی پی وفد سے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کے نتائج کوسی سی آئی اجلاس میں اٹھایا جائے، فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈائون فیصلوں پر سیاست نہیں کی بلکہ ساتھ دیا، پی پی وفد میں شامل تاج حیدر نے مردم شماری کے کم نتائج پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ کم ظاہر کی گئی ہے