Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

Karachi-Universityکراچی، جامعہ کراچی کے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات 2016-18 ء میںجامعہ کراچی آفیسرز پرائڈ نے تمام عہدوںاورمجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ۔نتائج کے مطابق محمد طاہرخان120 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلیمیںآفیسرز الائنس کے ریحان صدیقی نے63 ، پیپلزیونائیٹڈ آفیسرز کے اختیار عباس نے 47 ووٹ جبکہ آزادامیدوارانجم عزیزنے 23 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے لئے آفیسرز پرائڈ کے فرید احمد صدیقی سب سے زیادہ 130 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں جلیس احمد قاضی نے 79 اور غلام نبی گبول نے 41 ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکریٹری کے لئے آفیسرز پرائڈ کے محمد عارف 120 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں راشد قریشی نے 90 اورثناء اللہ نے 41 ووٹ حاصل کئے۔جوائنٹ سیکریٹری کے لئے آفیسر ز پرائڈ کے محمد ریحان 107 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرشیخ ندیم الزماں نے 95 ووٹ اورمحمد عمران نے 42 ووٹ حاصل کئے ۔خازن کے لئے آفیسر ز پرائڈ کے سعید خان 105 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں تاج الدین نے 87 ووٹ اور زاہد حسین نے 48 ووٹ حاصل کئے۔ مجلس عاملہ کی نشستوں پر آفیسرز پرائڈ کے تمام نامزد اراکین نے کامیابی حاصل کرلی جن میں ڈاکٹر محمد حسان خان اوج ،ڈاکٹر جمیلہ اختر،نرگس فاطمہ ،محمد امین موسیٰ ،نذرحسین ،سید غضنفرعلی ،صدیق نوید،سید محمد علی کاظمی ،افتخارحسین اور رئیس احمد شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی