گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی والوں کے لئے 50 اسٹیٹ آف آرٹ فائر ٹینڈرز اٹھارہ ہزار گنجائش کے اور دو باؤزرز نئے سال کا تحفہ ہیں، درآمد شدہ فائر ٹینڈرز اور باؤزرز کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ روپے ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس اس وقت 26 فائر اسٹیشنز میں صرف 11 فائرٹینڈرز قابل استعمال ہیں جبکہ 44 فائرٹینڈرز میں سے 33 خراب ہیں۔