وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی میں اس فورم کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے، کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدارترقی کے لئے کانفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز کو اجاگر کرتا رہے گا