Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں کاروبار عام اشیا کی درآمدات میں بے قاعدگیوں کیخلاف کارروائی شروع

عام اشیا کی درآمدات میں بے قاعدگیوں کیخلاف کارروائی شروع

products export1کراچی: ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے روزمرہ استعمال کی پروڈکٹس کی درآمدی سرگرمیوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں، انڈرانوائسنگ اور سیلزٹیکس کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کراچی کی جانب سے سوپ، ڈیٹرجنٹ، ایئرفریشنر اورکاسمیٹکس کے ایسے درآمد کنندگان کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے جو طویل دورانیے سے ان اشیا کی درآمدات میں انڈرانوائسنگ میں ملوث ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل آئی اینڈ آئی ہارون محمد ترین اور ڈائریکٹرآئی اینڈ آئی کراچی شمس الہادی نے ایک خفیہ اطلاع پرایڈیشنل ڈائریکٹرز کراچی عقیل احمد صدیقی اور عاصم افتخار کو ہدایت کی کہ وہ انڈرانوائسنگ اور سیلز ٹیکس میں بے قاعدگیوں کی مرتکب کمپنی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ٹیم تشکیل دیں جس پرحکام نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کراچی آصف آبڑو کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور اس ٹیم نے ٹیکنوسٹی کراچی میں مبینہ طور پر انڈرانوائسنگ میں ملوث اے کے بزنس لنک نامی دفتر پر چھاپہ مارا جس کا مالک انیل کمار100 سرفہرست ٹیکس دہندگان میں شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...