مچھ سانحے کے باعث شہر میں جاری مختلف جگہوں پر دھرنے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق آج سٹی اور کینٹ اسٹیشن کراچی سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں ایک منٹ کے لئے ڈرگ روڈ اور لانڈھی پر رکیں گی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔