بلدیہ ٹائون میں پانی کی شدید قلت اور علاقہ کے واحد سرکاری ہائڈ رنٹ کی بندش کے خلاف بدھ کی صبح سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعدادمیں علاقہ کی خواتین اور مردوں نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پانی کی قلت اور ہائڈ رنٹ کی بندش کے خلاف نعرے درج تھے