پی ایس 88 پر ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگادیا، سرکاری مشینری کے استعمال اور بیلٹ باکسز میں جعلی ووٹ بھرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 88 پر ضمنی الیکشن جاری ہے، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے تاہم حلقے میں پولنگ کے دوران کئی مقامات پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، تحریک لبیک کے کارکنان میں کشیدگی کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے حلقے میں موجود ہے۔