Thursday, October 22, 2020
Home Trending 11ویں سالانہ پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز 2014کا انعقاد

11ویں سالانہ پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز 2014کا انعقاد

_MG_5392کراچی: پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅسز ایسو سی ایشن فار آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (پاشا)کی جانب سے15نومبر کو موو این پک ہوٹل کراچی میں11ویں سالانہ پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز 2014کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی آئی سی ٹی سیکٹر کی نامور شخصیات سمیت ، دیگر ممالک کے مشنز، حکومت، تعلیمی اداروںاور بزنس سیکٹر کے نمائندوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔
پاشا کی صدر جہاں آراءنے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہاکہ ہر سال کی طرح اس برس بھی ہمیں ملک بھر سے بھرپور نامزدگیاں بھیجی گئی اورآئی ٹی کے میدان میں ملک بھر میں ہونے والے کام کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے،انہوںنے مزید کہاکہ اس برس کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے تعل رکھنے والے فاتحین کے فہرست میں ہمارے پشاور کے ساتھی بھی شامل ہیں ،انہوںنے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے کام سے دنیا کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں ۔
پاشا کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب اے خان نے کہاکہ پاکستان میں تحقیق اور جدت متاثر کن ہے اور اس میدان میں پاکستان کا مقام بہتر ہو رہا ہے۔سرکاری و نجی اداروں کو اس سلسلے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مختلف کٹیگریز میں فاتحین کا فیصلہ کرنے میں کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے ججوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، رواں برس پاشا کی جانب سے سروس کٹیگریز میں 15اور بہترین انو ویٹرز میں 17پراڈکٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ پاشا 2014ایوراڈز میںپراڈکٹ کٹیگریز کے فاتحین جکارتہ میں ہونے والے ایشیا پسیفک آئی سی ٹی ایوارڈز 17دیگر ممالک کا مقابلہ کریںگے جن میں آسٹریلیاء، برونائی، چین، ہانک کانگ، انڈونیشیا، کوریا، مکاﺅ، ملائیشیا، میانمار، فلپائن ، سنگاپور،سری لنکا، تھائی لینڈ ،تائیوان اور ویتنام شامل ہیں ۔
پاشا آئی سی ٹی ایواڈز 2014میں Health & Well Beingکی کٹیگری میں CureMDکی پراڈکٹ CureICEفاتح رہی جبکہرنر اپپر INFOGISTICکی CloudClinik رہیFINCON Servicesکی mHealth Solution رہیں۔
Inclusion & Communityکی کٹیگری میں فاتح Family Educational Services Foundation (FESF) کی FESF رہی ۔
Financial Industry Application میںAvanza Solutions کی پر اڈکٹ Unison 2.0 فاتح رہی جبکہ TPS Pakistan کی پراڈکٹ PayAxis Payment Gatewayاور Tranchulas Pvt. Ltd. کی پراڈکٹ T-Cloud رنر اپ رہیں ۔
ای لرننگ میں Broadway Solutions کی پراڈکٹ Pashto Dictionary اول جبکہ Quest Entertainment کی پراڈکٹ Maktab.pk اور A2Z Creatorzکی پراڈکٹ EduStars رنر اپ رہیں۔
Application Tools & Platformsکی کٹیگری میں PiLabs کی Remote Interviewفاتح اورTPS Pakistanکی IRIS 4.0رنر اپ رہی۔
Media & Entertainment Technologyکی کٹیگری میں TechArete and BurqStreamکی VASIفاتح اور Eyedeus Labs کی Ingrain رنر اپ رہی ۔
Government & Public Sector کٹیگری میں AKSA – SDS کی Electronic Voting Machine (EVM) اورAbacus Consultingکی Software System for Pensions رنر اپ رہیں۔
Tourism & Hospitality میں EatOye! کی EatOye! فاتح رہی،
Sustainability & Environment Technology میں Zaheen Machines کی Jul Bhuj رنر اپ قرار پائی۔
Research & Developmentمیں NUST کی Safer Mines فاتح رہی جبکہ AKSA-SDS کی Frame Store Timing Card اورBurqStreamکی Panoscanرنر اپ رہیں۔
Start-Up میں Deal Today کی www.dealtoday.pk فاتح جبکہ Eyedeus Labs کی http://eyedeus.com اور Bookme.pk کی www.macropaks.com رنر اپ رہیں۔
Tertiary Student Project میں NUST کی Smart Steth فاتح رہی رنر اپ میں NED کی AdMonSoftاورNUST کی TRex Tremor Reader رنر اپ رہیں
School Projectکے فاتح KITE کے Automatic Papers رہے ۔
Mobile Applicationمیں فاتح Bramerzکی Olaround رہی اور Arbisoftکی Intellistats رنر ٹہری۔
Gender Diversityمیں NetSol Technologies فاتح رہی رنرز اپ میں WeRPlay اور Bramerz شامل رہیں۔
BPOمیں Systems Limited فاتح رہی ۔
Social Media (IT Company)میں PakWheels.comکو پہلی پوزیشن ملی اور رنر اپ EfroTech Services رہی۔
AnimationمیںIce Animations کی پراڈکٹ Transformers Battle Masters Ad (3D) فاتح رہی
Brand Managementمیں Lumensoft Technologies فاتح رہی۔Systems Limitedاور Invest2Innovate رنر اپ رہیں۔
CSRمیں Launchpad Interactive فاتح قرار پائی جبکہ Lumensoft Technologies رنر اپ رہی ۔
Managed Servicesمیں Viper Technologies فاتح قرار پائی۔DotZero رنر اپ رہی۔
Project Managementمیں TPS Pakistan فاتح اور Sefam Pvt. Ltd. رنر اپ رہی ۔
Service Innovationمیں INFOGISTIC فاتح رہی ۔
Export Growthمیں فاتح رہی اور NetSol Technologies رنر اپ رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی، سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کے لئے سعید غنی کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی قائم...

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...