بائیوسیکورببل کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ترکی میں کرانے کا فیصلہ، پی ایس ایل 6 کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار اور فنکار استنبول پہنچ گئے۔ پی سی بی کا تصدیق یا تردید سے انکار۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرانے کی بجائے ترکی کے شہر استنبول میں کرائی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار استنبول پہنچ گئے ہیں، بائیو سیکورببل کی باعث فنکار اور کھلاڑیوں کا نیشنل اسٹیڈیم آنا ممکن نہیں ہے، 20 فروری کو ریکارڈ شدہ تقریب چلادی جائے گی