کراچی میں PSLکی تیاریاں

national stadium
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے فائنل سمیت 5میچز کی میزبانی کے لیے کراچی تیار ہو گیا، نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ وی آئی پی انکلوژرز اور جنرل اسٹینڈز میں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ رنگ و روغن مکمل جبکہ چھتیں لگانے کا کام بھی اسی فیصد تک نمٹا دیا گیا۔
 
انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلی بار شمسی تونائی سے چلنے والی گھڑی بھی لگائی جا رہی ہے جسے نصب کرنے والے بلال آصف بے حد خوش ہیں، کہتے ہیں یہ ان کے لیے اعزاز ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کا کام بھی مکمل کرنے کے لئے دن رات انجینئرز مصروف ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی میں کھلاڑیوں کی تصویروں سے مزین پینا فلیکس اور مجسمے بھی نصب کردیے گئے ہیں۔ جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد آکر ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے ہیں۔ روشنیوں کا شہر مکمل طور پر جگ مگ گیا ہے۔
 
national stadidum
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کراچی کی شہری پی ایس ایل کی میزبانی کے لیے اپنے اپنے انداز میں پوسٹس لگا رہے ہیں۔ میچز کے دوران کراچی کے مدمقابل جہاں لاہور رہتا ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی یہ گرما گرمی دیکھنے میں ملتی ہے۔
 
اس میں ایک بات جو سب سے زیادہ اہم ہے کہ کراچی کے عوام ہوں یا لاہور کے یا کسی اور شہر کے جب بھی مقابلہ ختم ہوتا ہے پھر سے ایک ہو جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top