PSL،آج اسلام آبادیونائیٹڈاورپشاور زلمی کاٹاکراہوگا

psl kkکراچی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فور میں آج دوسرےالمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا پشاور زلمی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایچ ابی ایل پی ایس فور میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دوسرا الیمینیٹر میچ آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور وسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پشاور زلمی کو کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے10رنز سے شکست دی تھی جبکہ گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے المینیٹر میچ میں کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیاتھا۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم سترہ مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹائٹل کی جنگ لڑے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top