Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

پی ایس ایل فائنل کراچی اور لاہور میں آج جنگ

کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کے حصول کے لئے بڑے ناموں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد اب بس آخری معرکہ بھی سر کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

فاتح ٹیم چمچماتی ٹرافی سمیت پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیتے گی جبکہ رنر اپ کو دو لاکھ امریکی ڈالر انعام ملے گا۔

میچ کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی اپنی پرفارمنس سے پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ بڑا فائنل ہونے جا رہا ہے، دونوں شہروں کی سڑکیں سنسان ہوں گی، ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، ہمارے ڈریسنگ روم میں وہ ایک والد سی شخصیت تھے۔

لاہور قلندرز کو فخر زمان، محمد حفیظ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی جیسے خطرناک مقامی جبکہ بین ڈنک اور ڈیوڈ ویسا کی صورت میں خطرناک اور جارحانہ غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

کراچی کنگز میں محمد عامر، بابر اعظم، شرجیل خان، والٹن اور ایلکس ہیلز کی صورت میں بڑے نام شامل ہیں۔

ایونٹ کا فائنل دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا اور امید ہے کہ کروڑوں مداح اس فائنل کو براہ راست دیکھیں گے۔

فائنل میچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم روڈ کو میچ سے قبل بند کردیا جائے گا۔ لیاقت آباد دس نمبر سے آنے والا ٹریفک حسن اسکوائر پل سے نیو ٹاؤن موڑا جائے گا، نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا ٹریفک بھی سیدھا نیو ٹاؤن بھیجا جائے گا۔

راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالیما روڈ شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہری نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat