Sunday, March 7, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

نالوں کے اطراف گھر توڑنا بند کیے جائیں، کراچی بچائو تحریک

کراچی بچاؤ تحریک نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ گجر نالہ و اورنگی نالہ کے اطراف بنے محنت کشوں کے گھروں کو توڑنے کا...

مجھے میرا حق دو! (عائشہ یاسین)

موجودہ دور نفسا نفسی کا دور ہے۔ تغیر اور مسلسل بدلتے حالات انسان کے تنفس پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں جس سے...

ٹک ٹوک کا جنون (ثوبیہ اجمل)

آج کل سوشل میڈیا کے دور میں بہت ساری ایپس کا استعمال روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔ ہم ان ایپس سے بہت...

ملک میں سونا مزید 1450 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونا مزید 1450 روپے سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 17 ڈالر فی اونس کی کمی...

پی ایس ایل 6 کی تیاریاں مکمل، شائقین میچ دیکھنے کو بے چین

دنیائے کرکٹ کی مقبول پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آج سے آغاز ہورہا ہے، کرکٹ کے دمکتے تارے تمام تر توانائی کے ساتھ کراچی کو منور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایونٹ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جو کہ شام 6:45 منٹ پر شروع ہوگی، ریکارڈڈ شو میں معروف اور نامور گلوکار عاطف اسلم، نصیبو لال، آئمہ بیگ، حمیمہ ملک، ینگ اسٹنرز اور عمران خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات 8:00 بجے مدمقابل ہوں گی۔ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی اور 80 ملین روپے کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ چیف کوریٹر آغا زاہد کی زیر نگرانی وکٹوں کی تیاری کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے جبکی میچز کو دکھانے کے لیے اسپائڈر کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 7 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا، پھر 2 روز آرام کے بعد فائنل سمیت بقیہ 14 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 20 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here