پاکستان سپر لیگ کے میچز پر جوا سٹہ لگانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیم نے میمن نگر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پی ایس ایل کے میچز پر جوا سٹہ لگا رہے تھے اور ان کے پاس دیگر ملکوں کی لائن بھی تھی جن پر ان کا کاروبار چل رہا تھا، ملزمان کی شناخت کاشف عرف ڈالڈا، مزمل اور احمد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔