پی ایس ایل ایلیمنیٹر میں آج اسلام آباد اور کراچی میں پنجہ آزمائی ہوگی

k vs isکراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔نیشنل اسٹڈیم کراچی میں شام 7 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ہوگا اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔شائقین کو کراچی کنگز کی ٹیم میں کولن انگرم، عمر خان، محمد عامر اور شاہین شنواری سے بھرپور امیدیں ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں جیت کے لیے شائقین کی نظریں لیوک رونکی، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور فہیم اشرف پر لگی ہیں۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top