پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے ترانے “گروہ میرا” نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ پی ایس ایل 6 کا ترانہ گزشتہ 4 روز سے یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اب تک اس ترانے کے 45 لاکھ کے قریب ویوز اور 1 لاکھ 85 ہزار سے لائک ہوچکے ہیں۔ پی ایس ایل کا ترانہ ناصرف پاکستان میں بلکہ متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور سعودی عرب میں بھی سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔
پاکستان سپر لیگ 6 کا ترانہ معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ “ینگ سٹنرز” نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔