پاکستان سپر لیگ 6 کے لئے اسٹیڈیمز کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 میں محدود شائقین کی اجازت کے لئے پی سی بی نے این سی او سی کو خط لکھا تھا جس کے بعد اگر اجازت ملتی ہے تو ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی فروخت کے لئے مختلف کمپنیوں سے ابتدائی بات چیت کی گئی ہے، تماشائیوں کی ایس او پیز کو دیکھنا بھی کمپنی کی ذمے داری ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔