پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مرکزی گیٹ سے گراؤنڈ تک کھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد، وہاب ریاض، شاداب خان، شاہین آفریدی اور شان مسعود سمیت دیگر مشہور کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹس لگادیئے گئے ہیں۔