بدھ, مارچ 22, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکرکٹ کا مزہ کرکرہ، بد ترین ٹریفک انتظامات نے رنگ میں بھنگ...

کرکٹ کا مزہ کرکرہ، بد ترین ٹریفک انتظامات نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والی پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز کی سیکیورٹی کے باعث پولیس نے حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کے لیے جانے والی شاہراہ کو میچ شروع ہونے سے قبل ہی بند کر دیا جبکہ ملحقہ علاقوں میں سڑکوں پر جاری ترقیاتی کاموں، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور سیوریج کے جمع ہونے والے پانی نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا جس کے باعث دفاتر اور دیگر کام کاج کے بعد گھروں کو جانے والے شہریوں کو اعصاب شکن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔یونیورسٹی روڈ جیل چورنگی سے براستہ حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی ، نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم فلائی اوور اور وہاں سے براستہ ڈالمیا میلینئم مال تک جبکہ یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے جیل چورنگی تک تمام سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جس سیکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی دکھائی دیں ، بدترین ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code