پاکستان سپر لیگ 6 کے منگل کے روز کے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمے کو جیت کےلئے 194 رنز کا ہدف، پشاور زلمے نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، ملتان کی پہلی وکٹ صرف 6 اسکور پر گری جب کرس لین 1 اسکور پر آوٹ ہوگئے، اس کے بعد کپتان رضوان اور جیمز ونس کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 88 رنز اس موقع پر رضوان 41 اسکور بناکر آوٹ ہوگئے، دوسری جانب جیمز ونس نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا 55 گیندوں پر 84 رنز بنائے، دیگر میں صہیب مقصود 36 اور رلی رسو 14 رنز بناکر نمایاں رہے، زلمے کی جانب سے ثاقب محمود 2 کھلاڑی آوٹ کرکے کامیاب بالر رہے ،محمد عمران اور عرفان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی