Wednesday, October 21, 2020
Home Trending پی این ایس ڈاکیارڈ حملے میں ”اندر“ کے لوگ ملوث ہونے کا...

پی این ایس ڈاکیارڈ حملے میں ”اندر“ کے لوگ ملوث ہونے کا انکشاف

Pakistan_Navy_Ship_PNS_Shahjahan__Tippi_Sultan-620x250کراچی، پی این ایس ڈاکیارڈ پر حملے میں پاک بحریہ کے اندر کے لوگوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق حملے میں ملوث ایڈیشنل آئی جی کے بیٹے اویس جاکھرانی نے 3 تین ماہ قبل پاک بحریہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ وہ سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کیلئے جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی این ایس ڈاکیارڈ پر دھماکوں کے بعد جب رابطہ کر کے پوچھا گیا تو جواب ملا کہ مشقیں ہو رہی ہیں۔ حملے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران پورے گروہ کا پتہ چل گیا ہے جبکہ پاک بحریہ میں اہلکاروں کی سکروٹنی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ ڈان نیوز نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حملے کے دوران گرفتار ہونے والے تمام کے تمام دہشت گرد بھی پاک بحریہ میںشامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...