Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پی ایس پی کے دفترپرقوم کے غدارکی چاکنگ کردی گئی

پی ایس پی کے دفترپرقوم کے غدارکی چاکنگ کردی گئی

psp-aکراچی، اورنگی ٹاؤن میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سیاسی دفتر پر نامعلوم افراد نے ’قوم کے غدار‘ کی چاکنگ کردی۔اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن قصبہ علی گڑھ میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال کی جماعت پی ایس پی کے دفتر پر برقع پوش موٹر سائیکل سواروں نے چاکنگ کی۔دفتر کے مرکزی دروازے پر ’پی ایس پی، قوم کے غدار‘ اسپرے پینٹ کے ذریعے لکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 10 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے 12 سی میں موٹر سائیکل سوار برقع پوش افراد نے فائرنگ کرکے پی ایس پی کے مقامی رہنما کے بھائی کاشف کو قتل کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...