Saturday, October 24, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی صارفین بغیر اضافی چارجز کے براڈ بینڈ کنکشن اپ گریڈ کراسکتے ہیں،...

صارفین بغیر اضافی چارجز کے براڈ بینڈ کنکشن اپ گریڈ کراسکتے ہیں، پی ٹی سی ایل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے اپنے 4 Mbps PTCL Evoبراڈ بینڈ صارفین کے لئے کسی اضافی چارجز کے بغیر اپنے کنکشن کو 8 Mbps براڈ بینڈ کنکشن پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے دی جانے والی یہ آفر نئے اور موجودہ اہل صارفین کو 4 Mbps کی قیمت میں 8 Mbps کی سپیڈ سے برائوزنگ اور بلا تعطل اسٹریمنگ کا موقع فراہم کرتی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، وائر لائن بزنس، آصف انعام نے اس نئی آفر کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ’’ جیسے ڈیٹا کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے ویسے ہی ہماری قابل بھروسہ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروس آج کل کی تیز رفتار اور مربوط دنیا میں انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہ آفر خصوصی طور پر مرتب کی گئی ہے تاکہ ہمارے صارفین کو بہتر ویلیو فراہم کی جاسکے۔پروموشن کی مدت 31 جنوری 2015 ء تک ہے۔پروموشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جو صارفین اس سے مستفید ہونا چاہیں گے اُنھیں 30 جون 2015ء تک 2500 روپے کی رعائتی قیمت پر 8 Mbps کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کی سب سے تیز رفتار اور ارزاں براڈ بینڈ سروس، پی ٹی سی ایل کی’’ براڈ بینڈ پاکستان‘‘ ملک بھر کے 2000 سے زائد شہروں اور قصبوں میں انٹر نیٹ کا بے مثل تجربہ، بلا رکاوٹ اسٹریمنگ اور سب سے تیز رفتار ڈائون لوڈنگ فراہم کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...