Thursday, October 22, 2020
Home کھیل پی ٹی سی ایل کی ’’انٹر ٹیلی کام کرکٹ لیگ‘‘ کا آغاز...

پی ٹی سی ایل کی ’’انٹر ٹیلی کام کرکٹ لیگ‘‘ کا آغاز کل سے ہوگا

ptclکراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، پہلا انٹرٹیلی کام کرکٹ ٹورنامنٹ’پاکستان ٹیلی کام کرکٹ لیگ 2015ء‘ منعقد کررہا ہے، جس میں ملک کے معروف ٹیلی کام کمپنیوں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ انٹر ٹینمنٹ سے بھر پور اس ٹورنامنٹ میں پی ٹی سی ایل، یو فون، پی ٹی اے، این ٹی سی، زونگ، موبی لنک ،ٹیلی نار، وارد، ورلڈ کال اور وائی۔ٹرائب کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔اس دو روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہوگا،جو فیمیلیز اور بچوں کے لئے بے شمار دلچسپیوں کا حامل ہوگا، جس میں کھانے اور تفریحی سرگرمیوں کے اسٹال، موسیقی اور ریفل قرعہ اندازی شامل ہے۔ ابتدائی رائونڈ کے میچ جمعہ 10 اپریل کو منعقد ہوں گے، جب کہ سیمی فائنلز اور فائنل میچ ہفتہ 11 اپریل کوہوں گے جس کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔ کرکٹ نہ صرف ایک کھیل بلکہ ایک قومی جذبے کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔پی ٹی سی ایل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کاسپورٹر ہے اور کمپنی نے پاکستانی عوام کو اسمارٹ ٹی وی ایپ پر بغیر کسی اشتہار کے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ء کے میچز دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی، سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کے لئے سعید غنی کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی قائم...

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...