Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سیلاب متاثرہ علاقوںمیں پی ٹی سی ایل کی امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری

سیلاب متاثرہ علاقوںمیں پی ٹی سی ایل کی امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری

ptclکراچی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کی طرف سے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گر میا ں جا ری ہیں۔کمپنی متاثرہ افراد کی مد د کیلئے اپنے تما م تر وسا ئل کو بر وئے کا ر لا تے ہو ئے مقا می انتظا میہ سے بھر پو ر تعا ون کر رہی ہے۔

کمپنی نے پہلے ہی گوجرانوالہ ،گجرات ، جھنگ ،فیصل آباد، ملتان ، نارووال ، سیالکوٹ ، ساہیوال اور چنیوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکمل طبی سا ما ن سے آراستہ 10 میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے ہیں اور سیلا ب زدہ علا قوں میں متا ثرہ خا ندانوںکو تقر یبا 25 لاکھ روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کر دی گئی ہیں ۔

پی ٹی سی ایل کی جا نب سے کھانے پینے کی اشیاءکے سا تھ سا تھ دیگر امدادی اشیاءبھی متا ثر ین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں گوجرانوالہ اور جھنگ کے اضلاع میں تقر یبا 55لاکھ روپے مالیت کا کھانے پینے کاسامان اور دیگر امدادی اشیاءتقسیم کی گئی ہیں۔پی ٹی سی ایل کی رضا کار ٹیمیں ان امدادی سر گر میو ں میں حصہ لے رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں تک پہنچ کر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مربوط انداز میں امدادی امور سرانجام دے رہی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...