Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پی ٹی سی ایل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس متعارف

پی ٹی سی ایل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس متعارف

ptcl
کراچی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) نے اپنے کارپوریٹ صارفین کیلئے ” پی ٹی سی ایل اسمارٹ ویڈیو “کے نام سے خصوصی ویڈیو کانفرنسنگ سروس متعا رف کرادی ہے۔پی ٹی سی ایل اسمارٹ ویڈیو کے ذریعے محفوظ ، قابل اعتماد اور باہمی کارآمد ویڈیو کانفرنسنگ سروس ملک بھر میں کسی بھی نیٹ ورک، ایپلیکشن یا ڈیوائس پر دستیاب ہوگی جس سے ادارے کم از کم وقت اور براہ راست ویڈیو کالز کے ذریعے موثر انداز میںاپنے امور کو سرانجام دے سکیں گے ۔

سافٹ ویئر پر مبنی یہ سروس پی ٹی سی ایل کے جدید ترین ڈیٹا سنٹر سے فراہم ہوگی اور پی ٹی سی ایل ویڈیو کانفرنسنگ سروس پلیٹ فارم کے طور پر فراہم کیاجائے گا جس سے صارفین دنیا بھر میں کسی بھی معیار پر ویڈیوکانفرنسنگ سہولیات استعمال کرسکیں گے ۔یہ سروس اداروں کو محفوظ انٹرنیٹ ایم پی ایل ایس پر مبنی ،کم بینڈ وتھ ایچ ڈی ویڈیوکانفرنسنگ سہولیات کے ساتھ سا تھ بورڈ رومز ، ڈیسک ٹاپز ، لیپ ٹاپز یا موبائل فونز پر کسی بھی اضافی ہارڈویئر یا اخراجات کے بغیر حاصل کی جا سکے گی ۔

اس حوالے سے پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسرکمال احمد نے کہا کہ ” پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں کارپوریٹ شعبے کو جدید ترین آئی سی ٹی سلوشنز فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے اور پی ٹی سی ایل اسمارٹ ویڈیو اس سمت میں ایک قدم ہے جس سے ویڈیو کالز بھی وائس کالز کی طرح آسان ہونگی “۔
کمال احمد نے مزید کہا ”یہ ایک کم لاگت موثر سروس ہے جس کامقصد کارپوریٹ صارفین اورچھوٹے اداروں(SMEs)کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فوری ردعمل کے قابل بناناہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...