Wednesday, October 21, 2020
Home Trending تحریک انصاف کاجناح گراؤنڈ میں ملکی تاریخ کاسب سےبڑا جلسہ کرنےکااعلان

تحریک انصاف کاجناح گراؤنڈ میں ملکی تاریخ کاسب سےبڑا جلسہ کرنےکااعلان

pti-stamp-picکراچی، پاکستان تحریک انصاف نےجناح گراؤنڈ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنےکااعلان کردیا، عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این اے دوسوچھیالیس میں فوج،، رینجرز کی نگرانی کے بغیر انتخابات کرانے کا کوئی فائدہ نہیں، ایم کیوایم انتخابات سے پہلے ہی الیکشن ہار چکی ہے۔کریم آباد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما عمران اسماعیل کاکہناتھاکہ گذشتہ رات تصادم یا کشیدگی نہیں ہوئی بلکہ ایم کیوایم نےتحریک انصاف کے کیمپ پرمنظم حملہ کیا، انہوں نے کہاکہ کراچی میں پی ٹی آئی کوانتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ، اگر کسی کارکن کو خراش بھی آئی توالطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمہ درج کرائیں گے، انہوں نےدعوٰی کیا کہ ایم کیوایم پولنگ سےقبل ہی الیکشن ہارچکی ہے، عمران اسماعیل نےکہاکہ گورنر سندھ ضابطہ اخلاق کے ضامن بنے تھے، ان سے پوچھاجائے کہ ایم کیوایم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی، اس موقع پر فردوس شمیم نقوی کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کراچی کی دوسری بڑی پارٹی ہے، ہمیں لوگوں کے دلوں میں آنے سے نہیں روکاجاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...