رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی سعیدآفریدی کا گمشدہ بھانجا قتل

body 2کراچی پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی کے گمشدہ بھانجے کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 22 سالہ جنید کی لاش منگھو پیر میں حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب سے ملی اور اس کے سر اور کان پر گولی کے نشان تھے۔پولیس حکام نے لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔پولیس اب تک قتل کی وجہ جاننے میں ناکام رہی ہے تاہم قاتلوں کی گرفتاری کے لیے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔منگھوپیر پولیس افسر محمد خان نے بتایا کہ لڑکا کراچی میں اکیلا رہتا تھا اور ڈیفنس میں موٹر سائیکل مکینک تھا۔بعدمیں علم ہواکہ مقتول پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی کا بھانجا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top